اجمیر درگاہ کو شیومندر قرار دینے سے عدالت کا انکار

,

   

اجمیر : اجمیر کی ایک عدالت نے صوفی خواجہ حضرت معین الدین چشتیؒ کی درگاہ کو شیومندر قرار دینے سے انکار کردیا۔ ہندوسینا کے صدر وشنوگپتا کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں سماعت کی گئی۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ ہندو مندر کو توڑ کر درگاہ تعمیر کی گئی ہے۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا سے مقام کا سائنٹفک سروے کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔ وشنوگپتا کے وکیل ششی راجن نے بحث کی کہ دو سال کی تحقیق کے بعد مبینہ طور پر یہ انکشاف کیا گیا کہ مسلم حملہ آوروں نے درگاہ تعمیر کرنے کیلئے شیومندر کو منہدم کیا تھا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد رنجن نے بتایا کہ آئندہ سماعت سے قبل وہ مقدمہ کو ڈسٹرکٹ کورٹ منتقل کرنے کیلئے درخواست داخل کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ سکریٹری انجمن سیدزادگان سید سرورچشتی نے اس درخواست کی مذمت کی اور کہا کہ جان بوجھ کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے درگاہ اجمیر شریف کی تاریخی اور روحانی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ برصغیر میں ہندو اور مسلمان سب ہی اس کے عقیدتمند ہیں۔