احسان مانی آئی سی سی چیر مین شپ کی دوڑ میں شامل

   

دبئی۔9 جون (سیاست ڈاٹ کام) پی سی بی کے سربراہ احسان مانی کو آئی سی سی کے چئرمین شپ کی پیشکش ہوئی ہے۔ احسان مانی ستمبر2021 تک پی سی بی کے چیئر مین ہیں۔ ہندوستان کے ششانک منوہر چیئرمین آئی سی سی کے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں جبکہ سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے موجودہ صدر سورو گنگولی کی نظریں بھی اس عہدے پر مرکوز ہیں۔ آئی سی سی کے بورڈ اراکین احسان مانی کو چیئرمین بنانے کے خواہشمندہیں۔ آئی سی سی بورڈ اراکین نے تجربہ کار احسان مانی کو معاملات سنبھالنے کی درخواست ہے۔ تاہم انہیں ہندوستان کی جانب سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ذرائع کے بموجب کوویڈ 19 کے بعد آئی سی سی ایونٹس کے انعقاد میں مشکلات اور چیئرمین شپ کے لیے اختلافات نمٹانے کے لیے متعدد اراکین کا احسان مانی پر اعتمادکا اظہار کیا ہے۔