ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات ، ادخال فیس کی تاریخ

   


معتمد عمومی ایوان اردو پروفیسر ایس اے شکور کا بیان
حیدرآباد 25 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ) : پروفیسر ایس اے شکور ، معتمد عمومی کی اطلاع کے بموجب ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات اردو ماہر ، اردو عالم ، اردو فاضل ، حیدرآباد و سکندرآباد ، اضلاع و بیرون تلنگانہ کے تمام مراکز پر ایک ساتھ ماہ دسمبر 2022 میں منعقد ہوں گے ۔ ادخال فیس کی آخری تاریخ بغیر دیرینہ کے 12 اکٹوبر تا 20 نومبر مقرر کی گئی ہے ۔ 100 روپئے دیرینہ کے ساتھ 21 تا 30 نومبر اور 500 روپئے دیرینہ کے ساتھ تتکال اسکیم کے تحت یکم تا 7 دسمبر راست ادارہ ادبیات اردو ، پنجہ گٹہ حیدرآباد میں داخل کی جاسکتی ہے ۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ( ادارہ سیاست ) کے امتحان اردو انشاء کامیاب طلباء و طالبات 125 روپئے فیس داخل کر کے اردو ماہر کے امتحان میں شریک ہوسکتے ہیں ۔ دیگر طلبہ مکمل اردو ماہر کی فیس 250 روپئے ، اردو عالم 300 روپئے ، اردو فاضل حصہ اول 250 ، اردو فاضل حصہ دوم 300 روپئے ، اردو فاضل مکمل 500 روپئے اور جزوی امتحانات اردو ماہر ، اردو عالم اور اردو فاضل ایک تا دو پرچوں کے لیے 150 روپئے تین تا پانچ پرچوں کے لیے 250 روپئے ( اردو عالم کے تین تا چھ پرچوں کے لیے 300 روپئے ) مقرر کی گئی ہے ۔ ( نصاب موجودہ ہی رہے گا ) ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے تمام تعلیمی مراکز کے ذمہ داروں کو اطلاع دی کہ درخواست فارمس کی مکمل خانہ پری درخواست گزار سے کرائیں اور مع فیس بہ ذریعہ ڈیمانڈ ڈرافٹ بحق ’ ادارہ ادبیات اردو ‘ پنجہ گٹہ پر داخل کریں ۔ راست بھی مندرجہ بالا امتحانات کی درخواستیں شعبہ امتحانات ، ایوان اردو پنجہ گٹہ میں داخل کرسکتے ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 040-23310469 ۔ 9502080098 پر ربط کریں ۔۔