ادارہ سیاست کی جانب سےمسلم نعش کی تدفین

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ ستمبر ( سیاست نیوز ) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو الوال IInd چانس ہوم کا مراسلہ وصول ہوا جس میں زیرپرورش محمد نامی شخص کا انتقال ہوگیا۔ وہ دواخانہ عثمانیہ سے ہریش چندرا فاؤنڈیشن کی مدد سے ہوم میں شریک تھے ۔ طبعیت کی خرابی سے انتقال ہوگیا اور ورثا کے نہ ملنے پر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان صاحب سے رجوع ہوئے تاکہ اسلامی طریقے پر ان کی تدفین ہوجائے ۔اور ایک خاتون جو الابنی ہوم نیو فلم سٹی میں شریک تھی انتقال کے بعد ذمہ داروں نے تدفین کی درخواست کی اس طرح ایک ہفتہ میں دو نعشوں کی تدفین جنرل سکریٹری سید یونس صاحب کی سرپرستی میں قبرستان کوکٹ پلی میں عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ سید زاہد حسین شاہ قادری نے پڑھائی ۔اس موقع پر جناب سید عتیق الرحمن کنگس الیون کالونی بنڈلہ گوڑہ نے حدیث شریف کا مفہوم بیان کرتے ہوئے کہا کہ غسال میت کو غسل دیتے وقت اس کو کوئی غیب دکھائی دے اور وہ کسی کے سامنے بیان نہ کرنے پر اللہ پاک غسال کے 40 گناہ کبیرہ معاف فرمادیتے ہیں اور ایک حدیث میں آیا کہ غسال40 مرتبہ افس کی بخش ہوتی ہے۔ بلاشبہ اللہ اپنے بندوں کو بے حد چاہتے ہیں ۔ جناب محمد عبدالقدیر اور محترمہ فہیم سلطانہ مصری گنج نے مرحومین کیلئے بخشش کی دعا کی ۔بشری تبسم صاحبہ نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعا کی جبکہ محمدالخلیل ، سید عبدالمنان نے ورثا کیلئے دعا کی کہ اللہ پاک وہ جہاں بھی ہو صبر عطا فرمائے آمین ۔ ادارہ سیاست جناب سید یونس صاحب جنرل سکریٹری کے علاوہ ارکان کمیٹی کا تدفین میں تعاون کرنے پر اظہار تشکر کرتا ہے ۔