ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد ۔ 24 ؍ نومبر ( سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو سیکنڈچانس ٹرسٹ یاپرال کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ واقعات کے بموجب عبدالاسلم کو پولیس عنبرپیٹ ماہ نومبر میں شریک کرائی‘ جہاں بروز اتوار ان کا انتقال ہوگیا اور ٹرسٹ کے ذمہ دار ادارہ سیاست سے رجوع ہوئے تاکہ ان کی اسلامی طریقے سے تدفین ہو ‘ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان کی ہدایت پر نعش کو حاصل کر کے بعد ادائی فرائض زیر نگرانی سید عبدالمنان تدفین عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر سکندرآباد کی رہنے والی خاتون بشری تبسم نے حدیث شریف کا مفہوم بیان کیا اور کہاکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر کوئی میت کے لئے صرف کفن دیتا ہے تو اللہ پاک اس کو جنت میں باریک ریشم کا لباس عطا کریں گے ۔ قابل مبارکباد ہے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والے جن کے تعاون سے ادارہ سیاست جناب زاہد علی خان صاحب کی سرپرستی میں جو خدمت انجام دے رہا ہے اللہ پاک اس کو قبول فرمائے اور اس کام کو سارے ہندوستان میں عام فرمائے تاکہ کوئی بھی مسلم جلنے نے پائے ۔آمین ۔