ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد /24 مارچ ( سیاست نیوز ) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو سکنڈ چانس ہوم سینک پوری کا مراسلہ وصول ہوا جس میں محمد عبدالصدیق جو آر ایم پی ڈاکٹر تھے ۔ پولیس کے ذریعہ نرسنگ ہوم میں شریک تھے ۔ ناسازی طبعیت کی وجہ سے ان کو دواخانہ عثمانیہ شریک کیا گیا جہاں دوران علاج ان کا انتقال ہوگیا اور تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اس کے علاوہ حیدرآباد و سکندرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے تدفین کی غرض سے 11 درخواستیں وصول ہوئیں ۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان صاحب کی ہدایت پر ان مسلم نعشوں کو حاصل کرکے قبرستان تھرتھرے شاہ بنسی لال پیٹ سکندرآباد میں محمد عبدالجلیل ، سمیع اللہ خان مسجد سنی پورہ اور سید عبدالمنان کی نگرانی میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا محمد حفیظ امام و خطیب مسجد محمدیہ کشن باغ نے پڑھائی ۔ اس موقع پر سکندرآباد کی رہنے والی خاتون بشری تبسم نے مرحومین کیلئے مغفرت کی دعاء فرمائی اور کہا کہ اللہ پاک ہمارے گناہوں کو بھی معاف فرما ۔ ہمارے گناہوں کی وجہ سے آج ہم طواف کعبہ سے محروم ہوگئے ۔ ملت فنڈس تعاون کرنے والوں کیلئے دعاء کی اور ورثاء جہاں بھی ہو ان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ آمین ۔