ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد : جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو پولیس شمس آباد کا مراسلہ وصول ہوا جس میں 50 سالہ مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی جو کار حادثہ میں انتقال کرگئے۔ حیدرآباد و سکندرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے بھی تدفین کی درخواستیں وصول ہوئیں۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کی ہدایت پر جملہ 9 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ سے حاصل کرکے جناب سید عبدالمنان، محمد عبدالجلیل، محمد جعفر اور سمیع اللہ خان مسجد سنی پورہ کی سرپرستی میں تدفین ہوئی ۔ نماز جنازہ مولانا شکیل احمد قاسمی نے پڑھائی۔ ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ محمد تقی الدین کی نگرانی میں غسل کے فرائض انجام دیئے گئے۔ محترمہ بشریٰ تبسم نے دعا کی۔ اللہ ملت فنڈ سے جن مسلم نعشوں کی تدفین انجام دی جارہی ہے جو وبائی بیماری سے رخصت ہوگئے اُن میں ان کو بھی شامل فرما۔ اس طرح شہید کا درجہ نصیب ہوجائے۔ سید رضی الدین آغاپورہ، محمد صادق پتھرگٹی، محمد عمر، وحیدہ عشرت نے دعا کیکہ اللہ ان کے ورثاء جہاں بھی ہوں صبر عطا فرما۔ آمین۔