ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد۔/27مارچ ، ( سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر ’سیاست‘ کو ریلوے پولیس سکندرآباد کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اس کے علاوہ مختلف پولیس اسٹیشنوں سے مزید 6درخواستیں تدفین کی غرض سے وصول ہوئی۔ ان مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کرکے قبرستان تھر تھرے شاہ بنسی لال پیٹ میں زیر نگرانی سید عبدالمنان تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ مولانا سید شاہ انعام الحق قادری نقشبندی امام و خطیب مسجد افضل گنج نے پڑھائی۔ سید منصور علی نے دعائے مغفرت کی ۔ بشریٰ تبسم نے ورثاء کے لئے دعا کی کہ وہ جہاں بھی ہوں اللہ پاک ان کو صبر عطاء فرمائے۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں نے کار خیر میں حصہ لینے پر محمد عبدالجلیل، سید عبدالمنان اور سمیع اللہ خاں مسجد سنی پورہ کا شکریہ ادا کیا۔