ادارہ ’ سیاست ‘کی فلاحی خدمات کی ستائش

   

قرعہ اندازی کے ذریعہ بودھن کے منتخب 6انعام یافتگان کا تاثر
بودھن ۔27 فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جاریہ سال 2020ء جنوری سے ادارہ سیاست نے اپنے مستقل قارئین میں سے 500 منتخب قارئین کو انعامات دینے کا اعلان کیا ۔ پہلی قرعہ اندازی میں بودھن کے چھ خوش قسمت قارئین کے نام قرعہ نکلا، منتخب قارئین نے انہیں انعامات میں روزمرہ کے استعمال کے گھریلو اشیاء انعام میں حاصل ہونے پر مسرت کا اظہار کیا ۔ ایک قاری نے انعام حاصل کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ کے اخبارات کی قیمت سے زیادہ مالیت کے گھریلو اشیاء انہیں انعام کی شکل میں حاصل ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کئی برسوں سے موقر روزنامہ ’’سیاست‘‘ کے قاری ہے اور وہ ادارہ سیاست کی تعلیمی ، فلاحی اور لاوارث نعشوں کی تدفین جسے قابل قدر کاموں سے بیحد متاثر ہیں ۔ایک انعامی یافتہ قاری نے ادارہ سیاست انتظامیہ سے یہاں بودھن میں بھی دوبدو پروگرام پیامات شادی کے انعقاد عمل میںلانے کی اپیل کی ۔ انعام یافتگان نے جناب زاہد علی خان صاحب ، جناب ظہیرالدین علی خان صاحب اور جناب عامر علی خان صاحب کی صحافتی و فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ریاست وملک کے عدم اطمینان صورتحال کی صحیح عکاسی کرنے والے صرف گنتی کے روزنامے باقی رہ گئے جن میں سرفہرست روزنامہ ’’سیاست‘‘ ہے ۔ انعامات پانے والوں میں بودھن کے چھ خوش قسمت قارئین سید ساجد ، ایس اے غفار رمشہ ، عبدالغفار ، شاہین بیگم اور فرح ناز شامل ہیں۔