ادارہ سیاست کے کمپیوٹر سنٹر میں داخلے

   

حیدرآباد ۔ 14 اگست (پریس نوٹ) ادارہ سیاست کے زیراہتمام محبوب حسین جگر کیریئر گائیڈنس سنٹر واقع احاطہ دفتر سیاست عابڈس میں تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو ضامن روزگار کورسیس کی تربیت دی جارہی ہے۔ کورسیس میں بالخصوص آٹو کیاڈ اور ٹیلی + جی ایس ٹی کو شامل کیا گیا ہے کیونکہ حکومت تلنگانہ نے آٹوکیاڈ کی ملازمتیں فراہم کرنے میں پہل کررہی ہے۔ خواہشمند امیدوار اس زرین موقع سے استفادہ کریں۔ آٹوکیاڈ کی اسناد حکومت کی جانب سے جاری کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سنٹر ہذا میں دیگر پیشہ وارانہ کورسیس جیسے ایم ایس آفس، ڈی ٹی پی، اکاؤنٹنگ پیاکیجس، ٹیلی + جی ایس ٹی، ریوٹ، اسپوکن انگلش کی بھی تربیت دی جارہی ہے۔ ادارہ ہذا سے ہر ماہ کئے طلباء و طالبات تربیت حاصل کرکے ملک و بیرون ملک معقول مشاہروں پر برسرروزگار ہیں۔ داخلے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے ادارہ سیاست سے راست یا فون نمبرات 9393876978 ، 9652813994 پر ربط کریں۔

ملازمتوں کیلئے سافٹ ویر انجینئرس سے میکسیکو کا انتخاب
حیدرآباد 14 ، اگست (یو این آئی) امریکہ میں ملازمت حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنے والے ابھرتے ہوئے سافٹ ویر انجینئرس اب میکسیکو اور دیگر لاطینی ممالک کا انتخاب کر رہے ہیں تاکہ اپنے شعبہ میں بہتر مظاہرہ کرسکیں۔تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے تقریبا 300خاندان میکسیکو میں قیام کرتے ہوئے آئی ٹی انڈسٹری میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ میکسیکو، پیرو، یوراگوائے اور کینڈا میں قواعد میں نرمی ہے ،پُرکشش کرنسی۔زرمبادلہ کی شرحیں اورکم مصارف زندگی ہونے سے تلنگانہ کے بیشتر خاندان گواڈلہ راجا شہر کے گواڈلہ راجا آئی ٹی پارک مین کام کررہے ہیں۔
تلنگانہ انفارمیشن ٹکنالوجی ایسوسی ایشن کے صدر سندیپ مکتالہ نے حال ہی میں وسطی امریکی ملک کا دورہ کیا اورایسوسی ایشن کی میکسیکو برانچ کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہاکہ اس ملک میں کئی طرح کی سہولیات دی جارہی ہیں۔