اسمبلی میں وقفہ سوالات

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ اسٹراجیک روڈ ڈیولپمنٹ پروگرام ( ایس آر ڈی پی ) کے تحت جملہ 48 کام کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ 34 کام مکمل ہوگئے ہیں ۔ ماباقی 14 کام مختلف مراحل میں ہے جو عنقریب تکمیل ہوجائیں گے ۔ پہلے مرحلے کے لیے 8052.92 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔ دوسرے مرحلے میں 36 کام کرنے کی فہرست تیار کرلی گئی ہے ۔ جس پر 4 ہزار سے زائد کروڑ روپئے کے مصارف ہیں ۔ تلنگانہ حکومت گریٹر حیدرآباد میں تیزی سے ترقیاتی کام کرنا چاہتی ہے ۔ پیاٹنی سے سچترا تک اسکائی وے اور فلائی اوورس تعمیر کرنے کی تجویز ہے ۔ 8 سال سے ڈیفنس کی اراضی حوالے کرنے کی مرکزی حکومت سے نمائندگی کی جارہی ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے اس معاملے میں وزیراعظم سے نمائندگی کی تاحال 4 مرکزی وزراء دفاع تبدیل ہوئے ہیں مگر کسی نے بھی ترقیاتی کاموں کے لیے تعاون نہیں کیا ہے ۔ ہم قانونی لڑائی بھی لڑ سکتے ہیں مگر دفاعی مسئلہ ہونے کی وجہ سے خوشگوار حل چاہتے ہیں ۔۔ن
٭٭ مجلس کے رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے شہر حیدرآباد کے اسمبلی حلقہ کاروان میں موجود گولکنڈہ قلعہ ، گنبداں قطب شاہی اور کٹورہ حوض کو ترقی دینے اور سیاحوں کے رہنے کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بالخصوص ہفتہ اتوار کو 20 تا 25 ہزار افراد ان تاریخی یادگاروں کا مشاہدہ کرنے کے لیے پہونچتے ہیں ۔ وزیر سیاحت سرینواس گوڑ نے کہا کہ ہم ان تاریخی ورثہ کی حفاظت کرنے کے ساتھ ترقی دیتے ہوئے اس کا عظمت رفتہ کو بحال کرنے کے لیے سنجیدہ ہے ۔ مگر ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کے لیے اے ایس آئی کی منظوری ضروری ہے ۔۔ ن
٭٭ وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم کانفرنس میں شرکت سے تلنگانہ میں 21,400 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری ہورہی ہے ۔ ملک کی 28 ریاستوں میں تلنگانہ کی ورلڈ اکنامک فورم میں اپنی منفرد پہچان ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ ٹرپل سی کی فلسفہ کام کررہا ہے ۔ اس کانفرنس میں 5 سال سے شرکت کرنے پر 47 بلین ڈالر کی تلنگانہ میں سرمایہ کاری ہوئی ہے ۔۔ ن
٭٭ وزیر بی سی ویلفیر گنگولہ کملاکر نے کہا کہ کلیان لکشمی اسکیم سے تاحال 12,19,045 لڑکیوں کی شادیوں کے لیے 10602.27 کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے غریب لڑکیوں کی شادیوں کے لیے والدین کا بوجھ کم کرنے یہ اسکیم متعارف کرائی ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔۔ ن