اعراس شریف

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( راست ) : عرس شریف حضرت علامہ سید شاہ ابراہیم ادیب رضوی نجفی قادریؒ عرس شریف حضرت سید شاہ طاہر رضوی نجفی قادری ؒ ، صدر الشیوخ جامعہ نظامیہ کے اعراس شریف 5 مئی درگاہ شریف قادری باغ عنبر پیٹ میں زیر نگرانی مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ منعقد ہوگا ۔ قبل نماز عصر قصیدہ بردہ شریف بعد عصر ختم شریف و صندل مالی بدست مولانا سید شاہ محمود رضوی قادری فرزند و جانشین حضرت ممدوح صندل مالی کی رسم انجام دیں گے ۔ بعد مغرب جلسہ فیضان اولیاء منعقد ہوگا ۔ ۔