اقدام خودسوزی کرنے والی لڑکی کی موت

   

حیدرآباد /19 مارچ ( سیاست نیوز ) انفیکشن سے پریشان ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ سلیمان نگر راجندر نگر میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 15 سالہ سعدیہ بیگم نے 17 مارچ کو مبینہ طور پر دن خوسوزی کرلی جو علاج کے دوران کل فوت ہوگئی ۔ سعدیہ بیگم سلمان نگر علاقہ میں رہتی تھی ۔ شیخ رشید کی بیٹی بتائی گئی ہے ۔ یہ لڑکی 8 ویں جماعت کی طالبہ بھی جو اس کی نانی کے یہاں رہتی تھی ۔ یہ لڑکی اسکین انفکشن سے کافی پریشان تھی اور مسلسل خرابی صحت کے سبب ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی ۔ جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس راجندر نگر نے مقدمہ درج کرلیا پولیس راجندر نگر نے مقدمہ درج کرلے ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔