اقلیتی اقامتی اسکول نارائن پیٹ میں یوم جمہوریہ تقریب

   

نارائن پیٹ ۔ 26 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : اقلیتی اقامتی اسکول برائے بچور ، نارائن پیٹ میں یوم جمہوریہ ہند ، تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ پرنسپل بالا نرسمہا سوامی ، پرنسپل اسکول نے قومی پرچم ترنگا لہرایا اور سلامی دی ۔ اسکول کے اساتذہ مسٹر سرینواس ، مسٹر بھاسکر اور وارڈن جناب کاظم حسین نے طلباء سے خطاب کیا ۔ پرنسپل اسکول مسٹر بالا نرسمہا سوامی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہندوستانی دستور دنیا کا بہترین دستور ہے جس میں ملک کے تمام طبقات اور مذاہب کا احترام اور حقوق مہیا کئے گئے ہیں ۔ یوم جمہوریہ ہند کے سلسلے منعقدہ مقابلوں میں کامیاب طلباء میں انعامات اور میڈلس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر محمد شعیب کمپیوٹر آپریٹر ، محمد سلیم ، عبدالعلیم ، شیوکمار ، شریمتی جیوتی ، شریمتی شلیجہ ، محترمہ شہناز بیگم ، شریمتی سری دیوی ، محترمہ حنا بیگم ، شریمتی گریجا ، سرینواس ، پنکج کے علاوہ دیگر اسٹاف ٹیچر نے شرکت کی ۔ تقریب کے اختتام پر طلباء میں شرینی کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔۔