اقوال زریں یار غار رسول ﷺ

   

۱) عقلمند کی پہچان کم گوئی ہے
۲) اس دن پر رو جو تیری عمر سے گزر گیا اور اس میں نیکی نہیں کی
۳) سچائی امانت ہے اور جھوٹ خیانت
۴) عمل بغیر علم کے سقیم وبیمار اور علم بغیر عمل کے عقیم ( بے کار ) ہے
۵) جاہ وعزت سے بھاگو عزت تمہارے پیچھے پھرے گی
۶) چھوٹا سا مسلمان بھی خدا کے نزدیک بڑا ہے
۷) کفار سے جہاد کرنا جہاد اصغر ہے اور نفس سے جہاد کرنا جہاد اکبر ہے
۸) زبان کو شکوہ شکایت سے روکو خوشی کی زندگی عطا ہو گی
۹) عام لوگ عبادت میں سستی کرے تو بری بات ہے لیکن اگر علماء اور طلبہ عبادت میں سستی کریں تو یہ اور بھی زیادہ برا ہے
۱۰) گناہ سے تو بہ کرنا واجب ہے مگر گناہ سے بچنا واجب تر
۱۱) بالوں کو خضاب لگا نے سے جوانی حاصل نہیں ہوتی
( حوالہ: نام کتاب سیرۃ خلیفۃ الرسول سیدنا حضرت ابو بکر صدیق اکبر۔ مولف طالب ہاشمی۔صفحہ ۴۱۸تا ۴۲۱۔ ناشر عبد الرحمن صابر قرنی مینجنگ ڈائرکٹر حسنات اکیڈمی۔)
( اقتباس کنندہ سید امین الدین حسینی نظامی)