امتحان میں ناکامی سے دلبرداشتہ طالب علم کی خودکشی

   

حیدرآباد /31 مارچ ( سیاست نیوز ) امتحان میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک طالب علم نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ سرور نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 22 سالہ اوما مہیشور راؤ نے خودکشی کرلی ۔ یہ طالب علم للت نگر دلسکھ نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ جو ایم ای سی کا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ حالیہ دنوں اس نے امتحان میں شرکت کی تھی جس میں وہ ناکام ہوگیا تھا ۔ اس ناکامی سے دلبرداشتہ راؤ نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ سرور نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔