امتحان میں کامیابی کیلئے موثر دُعائیں

   

محمد رضی الدین معظم
طلباء و طالبات ! روزانہ امتحان کیلئے جانے سے پہلے سورۂ انفال کی آیت ۶۲
فَإِنَّ حَسْبَكَ اللّهُ ۚ هُوَ الَّذِيْٓ أَيَّدَكَ بِنَصْرِهٖ وَبِالْمُؤْمِنِيْنَ o
ختم امتحان تک پابندی سے ۷ بار پڑھ کر جائیں ۔
٭ روزانہ امتحان کیلئے جانے سے قبل تین بادام پر رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًا (۲۱) بار پڑھ کر دم کرکے کھالیا کیجئے یا پھر یہ ممکن نہ ہو تو صرف یَاعَلِیْمُ (۱۰۰) بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیا کیجئے ۔ ہر صورت میں یَاعَلِیْمُ کا ضرور عمل کرتے رہئے ۔ یہ عمل ہر ایک کیلئے آسان اور ممکن ہے۔ اس کو مت بھولیئے ۔
٭ روٹی پر شہادت کی انگلی سے ۷ بار ﷲ لکھ کر کھائیے ۔
٭ وَأَنزَلَ اللّهُ عَلَيْكَ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَعَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ ۚ وَكَانَ فَضْلُ اللّهِ عَلَيْكَ عَظِيْمًا o (سورۃ النساء کی آیت ۱۱۳) لکھ کر پیجیئے ۔
٭ روزانہ امتحان وضوء کرکے جائیں ۔ ٭ امتحان ہال میں
بسم اﷲ الرحمن الرحیم پڑھتے ہوئے سیدھا پاؤں داخل کریں۔
٭ رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِيْ o وَيَسِّرْ لِيْٓ أَمْرِي o
وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّن لِّسَانِي o
بِسْمِ اللّهِ الَّذِیْ لَا يَضُرُّ مَعَ اِسْمِهِ شَيْءٌ فِيْ الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيْعُ العَلِیْمُo ۔۔۔ ایک ایک بار پڑھ کر قلم پر دم کیجئے۔ پھر پرچۂ سوالات اور جوابی بیاض پر بھی دم کرکے لکھنا شروع کردیجئے ۔ جوابی بیاض حوالہ کرتے وقت بھی یہی دعائیں پڑھتے ہوئے دیجئے ۔ اس طرح کا عمل روزانہ کرتے رہئے ان شاء اللہ کامیابی ملے گی ۔