امریکہ، چین وزرائے دفاع کی ملاقات نہ ہونا افسوسناک: بلنکن

   

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکی اور چینی وزرائے دفاع کی ملاقات نہ ہونا افسوسناک ہے۔سوئیڈن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے خطرناک بات آپس میں رابطوں کا نہ ہونا ہے۔امریکہ نے رواں ہفتے ہونے والے سنگاپور سیکیورٹی فورم کے موقع پر وزرائے دفاع ملاقات کی درخواست کی تھی جسے چین نے مسترد کردیا۔واضح رہے کہ سنگاپور میں رواں ہفتے سیکیورٹی فورم کا اجلاس ہونے جارہا ہے جس میں امریکی اور چینی وزرائے دفاع شریک ہوں گے۔