امریکہ ۔ روس کشیدگی ، لیبیا کی کی امن مساعی میں رکاوٹ

   

تیونس۔ 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ میں لیبیا کے ایلچی کی نظر میں اس شمالی آفریقی ملک میں جاری تصادم پر بین الاقوامی اختلافات کی یکسوئی کی کوششوں میں روس اور امریکہ کے مابین کشیدگی ہی حائل تمام پیچیدگیوں میں سرفہرست ہے۔ غسان سلامی نے کہا کہ یہ راستہ ہنوز رکاوٹوں اور پیچیدگیوں سے بھرپور ہے چنانچہ بین لیبیائی امن مذاکرات کے اہتمام کے تئیں کوششوں میں کامیابی کی صورت میں ہی جنوری کے پہلے وسط کے دوران جنیوا میں بات چیت ہوسکتی ہے۔ سلامی نے مزید کہا کہ ’’حالیہ عرصہ کے دوران ہمیں کئی پیچیدگیاں درپیش تھیں، بنیادی طور پر روسی سکیورٹی اداروں کی لیبیا میں امکانی موجودگی کے سوال پر امریکہ اور روس کے درمیان کشیدگی انتہائی قابل تشویش تھی۔ واشنگٹن بارہا مرتبہ اس تنازعہ میں روس کی مبینہ دخل اندازی پر تشویش کا اظہار کرچکا ہے ۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ بالواسطہ طور پر مختلف بیرونی طاقتوں کو صورتحال کے استحصال اور دوسروں کے ذریعہ جنگ جاری رکھنے کا موقع فراہم ہوگا۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ روس ، مشرقی لیبیا کے طاقتور فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کو فوجی امداد فراہم کررہا ہے۔ حفتر کے فورسیس نے 4 اپریل کو تریپولی پر حملہ کیا تھا۔