انتقال

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( راست ) : چیرمین سمیر پروموٹرس اینڈ ریزارٹس جناب محمد کلیم اللہ ولد محمد حبیب اللہ ساکن ٹولی چوکی کا بعمر 63 سال ورنچی ہاسپٹل بنجارہ ہلز میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل 20 نومبر بعدنماز اشراق صبح 9 بجے مسجد محی الدین النساء ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان روبرو ادارہ ملیہ ریس کورس روڈ ملک پیٹ میں عمل میں آئے گی ۔ مرحوم ، سمیر ولی اللہ ایڈیٹر آئی این این و چیرمین حیدرآباد کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے والد تھے ۔ تفصیلات کے لیے 9100109111۔ 8096124562 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب مرزا محسن بیگ ولد جناب مرزا احمد بیگ مرحوم کانگریس سابق کونسلر نلہ گٹہ ساکن نلہ گٹہ کا بعمر 90 سال 18 نومبر کی شب اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 19 نومبر کو بعد نماز ظہر لال مسجد نلہ گٹہ جیمس اسٹریٹ سکندرآباد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بوٹس کلب رانی گنج میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز جمعرات 21 نومبر کو بعد عصر لال مسجد نلہ گٹہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9701534146 ۔ 9666013968 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عمر ریٹائرڈ پولیس کانسٹبل ولد جناب محمد عثمان افضل کا بعمر 103 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر جامع مسجد جہاں نما لانسر میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان روشن جھرہ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8019157571 پر ربط کریں ۔۔
حضرت سید خوندمیر حامد محمودی ولد حضرت سید محمود محمودی مرحوم ( نواسہ حضرت سید غازی میاں صاحب مرحوم ) مالک ایچ اے اسپورٹس عابڈزکا بروزمنگل 19نومبر بوقت 3 بجے دن انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ چہارشنبہ 20 نومبر کو بوقت صبح 10 بجے مسجد صالحین ( مسجد حسے میاں ؒ ) مشیرآباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین دائرہ حضرت بندگیمیاں شاہ قاسم مجتہدہ گروہ ؒ مشیرآباد میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9849835326 ، 7989040763 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔