انتقال

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب محمد امین الدین انعامدار ولد شیخ صوفی انعامدار مرحوم موظف ڈی ایل آر ایل ، ساکن گلشن اقبال کالونی چندرائن گٹہ کا مختصر سی علالت کے باعث ہفتہ 16 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد حصہ گلشن اقبال کالونی بابا نگر میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ مذکورہ مسجد قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8121353128 ۔ 9908079765 پر ربط کریں ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں ۔۔

٭٭ محترمہ احمدی بیگم عرف محمدی زوجہ جناب محمد غوث سردار مرحوم ملازم ریلوے بنت وہاب الدین مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 21 نومبر کو بعد نماز ظہر مسجد ٹیک نامپلی میں ادا کی جائے گی ۔ پسماندگان میں تین فرزندان و دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 22 نومبر بعد نماز عصر ، مسجد ٹیک میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8978657862 ۔ 9247449663 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب اظہر علی ولد جناب اکبر علی اسمعیل جی ساکن ریڈ ہلز کا مختصر سی علالت کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر 20 نومبر کو ادا کی گئی اور تدفین دودھ باولی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9121570364 ۔ 9392414003 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ سیدہ زاہدہ بیگم موسوی (شاہین ) بنت جناب سید ابوطالب موسوی علی اللہ مقامہ کا انتقال 19 نومبر ہوگیا ۔ تدفین بعد نماز ظہرین کوہ مولا علی کے دامن میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 21 نومبر کو 4 ساعت عصر عاشور خانہ بیت القائم ، پرانی حویلی میں مقرر ہے ۔ مولانا سید جلال حیدر زیدی امام جماعت مسجد باغ زہرا کوہ مولا علی بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9346420213 ۔ 9381503916 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ فخرا لنساء بیگم المعروف سلطانہ بنت مرزا محمد علی بیگ مرحوم ساکن یاقوت پورہ کا 19 نومبر کو صبح انتقال ہوگیا ۔ تدفین قبرستان بہشت بتول نزد سات گنبداں روڈ قلعہ گولکنڈہ عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی کی اقتداء میں اداکی گئی ۔ مجلس زیارت 21 نومبر 4 بجے عصر ضریح کا مکان یاقوت محل مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849273320 ۔ 8179204286 پر ربط کریں ۔۔