انتقال

   

حیدرآباد /28 نومبر ( راست ) محترمہ جعفری بیگم زوجہ جناب سید محمد علی مرحوم ساکن قدیم ملک پیٹ کا بعمر 83 سال آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد قطب شاہی قدیم ملک پیٹ میں ادا کی گئی ۔ اور تدفین سلطان دائرہ واقع کرماگوڑہ سعیدآباد میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان مسٹر سید شوکت علی اور مسٹر سید حشمت علی منیجر ( انجینئیرنگ ) حیدرآباد میٹرو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ اور ایک دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 30 نومبر بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی قدیم ملک پیٹ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9989994264 پر ربط کریں ۔

حیدرآباد۔/28 نومبر، ( راست ) مولانا الحاج سید یونس الدین احمد مرحوم موظف محکمہ پولیس کی دختر محترمہ سیدہ فیروز جہاں کا بعمر 52 سال 28 نومبر بروز پنجشنبہ 10 بجے شب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 29 نومبر بروز جمعہ مکہ مسجد میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین آبائی قبرستان واقع جل پلی میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں چار برادران اور چار ہمشیرگان شامل ہیں۔ مرحومہ ، جناب محمد رضی الدین معظم موظف محکمہ تعلیمات کی بھانجی تھیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9346751912 یا 9885738482 پر ربط کریں۔

٭ جناب محمد امجد علی خاں ولد جناب محمد ابراہیم علی خاں مرحوم کا انتقال ہوگیا، نماز جنازہ مسجد انجن باؤلی فلک نما میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین قادری چمن میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر7416340949 پر ربط کریں۔