انتقال

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب سید عبدالمجیب ولد جناب سید عبدالجلیل ساکن بورہ بنڈہ کا بروز اتوار یکم دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد نور ایرہ گڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ موصوف طویل عرصہ سعودی عرب کے شہر الخبر میں گذارنے کے بعد حال ہی میں حیدرآباد واپس ہوئے تھے ۔ تفصیلات کے لیے 9100017269 ۔ 9700745773 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج محمد سعید الدین ولد الحاج محمد نظام الدین مرحوم ساکن عالیجاہ کوٹلہ کا 4 دسمبر کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز ظہر مسجد قادر الدولہ عالیجاہ کوٹلہ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد یسین جنگ دبیر پورہ بڑا قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 5 دسمبر جمعرات کو بعد نماز عصر مسجد قادر الدولہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 2 دختران اور 2 فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9949074948 ۔ 7675086238 پر ربط کریں ۔۔