انتقال

   

حیدرآباد ۔ 15 ڈسمبر (راست) الحاج سید ممتاز الدین ولد جناب سید زین العابدین مرحوم (انجینئر مکتہ المکرمہ) کا کل صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 16 ڈسمبر دوشنبہ کو بعد نماز ظہر 2 بجے دن مسجد خورشید جاہی، قلندر نگر، سنتوش نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان ناگاباؤلی دبیرپورہ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9347157660 یا 9000226511 پر ربط کریں۔
حیدرآباد ۔ 15 ڈسمبر (پریس نوٹ) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ حیدرآباد کے مایہ ناز ڈاکٹر سید اظہر علی ولد قاری حافظ سید ظہور علی مرحوم کا شہر کیلیفورنیا میں ہفتہ 14 ڈسمبر کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد اسلامک سنٹر کیلیفورنیا ریورسائیڈ بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ مقامی وقت کے مطابق بروز پیر تدفین شہر کرونا میں اسلامک قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 دختران شامل ہیں۔ مرحوم جناب سید اشفاق علی حال مقیم سعودی عرب دمام بی ایم ڈبلیو کے منیجر کے حقیقی بھائی ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9581512785 یا 9966349226 پر ربط کریں۔