انتقال

   

حیدرآباد /18 ڈسمبر ( راست ) شہر کی علمی و روحانی شخصیت حضرت مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ شبیر بخاری نقشبندی قادری مجددی کا کل صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عشاء درگاہ حضرت نقشبندی چمن مصری گنج میں ادا کی گئی اور تدفین بارگاہ حضرت سید شاہ راجو قتال حسینی بندہ نوازیؒ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو فرزند اور پانچ دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9885775719/ 7416387879 پر ربط کریں ۔

٭٭ جناب محمد نصراللہ خان فائن بک سنٹر کوٹھی ولد جناب محمد علی احمد خان مرحوم کا 17 ڈسمبر بروز منگل کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد کوثر میں بعد نماز عصر ادا کی گئی ۔ تدفین پرنس بارڈی گارڈ لائین میں عمل میں آئی ۔ زیارت 19 ڈسمبر بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد کوثر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9703750773/ 9676118619 پر ربط کریں ۔

٭٭ محترمہ اختر پاشاہ زوجہ حکیم سید حبیب الدین مرحوم کا بروز منگل 17 ڈسمبر 2019 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد بقیع بنجارہ ہلز میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بقیع میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9866240633/ 9652369595 پر ربط کریں ۔