انتقال

   

٭٭ یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جارہی ہے کہ مرحوم محمد حسین کے فرزند محمد ابراہیم کا بروز منگل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر مسجد معراج میں ادا کی جائے گی اور تدفین مصطفی نگر کے قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7799055325 ۔ 7731040613 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ شیخ علی ولد شیخ محبوب مرحوم اے ایس آئی پولیس ریٹائرڈ کا 31 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد الہٰی چادر گھاٹ میں ادا کی گئی تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 2 جنوری بعد نماز عصر مسجد الہٰی چادر گھاٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9912902197 ۔ 9390677558 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد لئیق الزماں ( جہانگیر ) ولد محمد لسان الحق مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل چہارشنبہ کو بعد نماز ظہر مسجد عزیزیہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان شانتی نگر میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات 9866619366 ۔ 7337576922 پر معلوم کی جاسکتی ہیں ۔۔