انتقال

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( راست ) : جناب محمد کلیم اللہ آئی اے ایس ریٹائرڈ مرحوم کی اہلیہ بیگم کلیم اللہ المعروف محترمہ فضل النساء بیگم ساکن روبرو اولڈ ایم ایل اے کوارٹرس حیدر گوڑہ کا بعمر 92 سال ہفتہ 29 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ ہفتہ کو بعد نماز عصر مسجد بگھی خانہ حیدرگوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان فتح دروازہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم پیر 2 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد بگھی خانہ حیدرگوڑہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9866656247 پر ربط کریں۔۔
٭٭ جناب اشرف علی فیصل دعوت و تبلیغ آندھرا و تلنگانہ کا 25 فروری بروز چہارشنبہ مرکز حضرت نظام الدین بنگلہ والی مسجد دہلی میں انتقال ہوا ۔ نظام الدین دہلی کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849302085 پر ربط کریں ۔۔