انتقال

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( راست ) : بڑے افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ اہلیہ محترمہ حضرت سید عبدالوکیل جعفری ( سابق معتمد جامعہ نظامیہ و ناظم (دی نظام ٹرسٹ ) کا آج 10-30 بجے صبح مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ روز دوشنبہ 30 مارچ جامع مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں مفتی محمد عظیم الدین صدر مفتی جامعہ نظامیہ کی امامت میں 3 بجے دن ادا کی گئی اور تدفین قبرستان ریاض منیرہ واقع فتح دروازہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں سید عبدالباسط جعفری ، سید عبدالمنان جعفری ، مولانا حافظ قاری سید عبدالصمد جعفری مجاہد استاذ دارالعلوم نعمانیہ اور سید عبدالخالق جعفری کے علاوہ چار دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم منگل 31 مارچ مرحومہ کے مکان واقع جلال کوچہ حسینی علم روڈ بعد نماز ظہر مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9989670782 ۔ 040-24570177 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد افضل ولد جناب محمد شاہد مرحوم کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد قدیریہ مصری گنج میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 3 فرزند اور 9 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700687302 ۔ 9346321330 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید عالم مہدی ولد جناب سید عبدالکریم اشرفی صدر اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن کا بعمر 56 سال آج بعد مغرب انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند اور دختر شامل ہیں ۔۔