انتقال

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( راست ) : الحاج محمد تہور علی موظف امین جنگلات ولد جناب محمد اکرام علی مرحوم کا بعمر 90 سال طویل علالت کے بعد یکم اپریل 2020 کی رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز ظہر چہارشنبہ کو رحیم آباد میدک میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو فرزند اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9490014409 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد جہانگیر عرف میاں بھائی ولد جناب محمد حسین مرحوم ساکن روپ لعل بازار شاہ علی بنڈہ کا بعمر 70 سال 2 اپریل 2020 کو بوقت فجر قلب پر حملہ کے سبب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد سبحان صاحب ، روپ لعل بازار ، شاہ علی بنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ سید علی شاہ بابا ، واقع سید علی چبوترہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند محمد عرفان اور دو دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز جمعہ 3 اپریل کو مسجد سبحان صاحب میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9949361891 ۔ 9014091089 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ ڈاکٹر سید ظہیر النساء بیگم زوجہ ڈاکٹر احمد اشرف فرحت مرحوم بانی عوامی دواخانہ کا مختصر علالت کے بعد آج یکم اپریل چہارشنبہ صبح کی اولین ساعتوں میں بعمر 89 سال انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں پانچ فرزندان اور چار دختران شامل ہیں ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان واقع تالاب کٹہ میر جملہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849076150 ۔ 9391043732 پر ربط کریں ۔۔