انتقال

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب محمد افضل الدین احمد بانی و کرسپانڈنٹ گروپ آف ماڈرن ہائی اسکولس مشیر آباد و ماڈرن بی ایڈ کالج گھٹکیسر ، ساکن مشیر آباد کا 24 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 25 جولائی کو صبح 10-30 بجے مسجد حضرت حسے میاں صاحب ( مسجد صالحین ) مشیر آباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین حظیرہ حضرت بندگیمیاں شاہ قاسم ؒ مشیر آباد میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں 4 فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848047078 ۔ 9849246878 اور 9603262121 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاجہ ڈاکٹر محمودہ بیگم ریٹائرڈ پروفیسر یونانی میڈیکل کالج نظامیہ (چارمینار ) زوجہ الحاج سید صدیق علی ریٹائرڈ منتظم کلکٹر آفس کا 24 جولائی کو مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز جنازہ تدفین قبرستان گلشن کالونی نزد سات گنبد عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9963122168 ۔ 9182009587 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ حاجی محمد یسین مرحوم آڈیٹر کوآپریٹیو سوسائٹی کی اہلیہ کا بعمر 88 سالہ کا 24 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد بغدادیہ ایم بی ہاٹ سنتوش نگر میں 25 جولائی کوبعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین آبائی قبرستان موضع آغا پلی تعلقہ ابراہیم پٹنم میں عمل میں آئے گی ۔ مزید معلومات کے لیے 9848512482 ۔ 8125895011 پر ربط کریں ۔۔