انتقال

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( راست ) : محترمہ ہاجرہ بیگم ریٹائرڈ اکاونٹنٹ اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد زوجہ جناب محمد اعظم الدین فاروقی مرحوم ڈائرکٹر آف اسپورٹس میونسپل کارپوریشن آف حیدرآباد ساکن نور خاں بازار کا آج طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ تدفین گول قبرستان نزد مسجد چیونٹی شاہ میں بعد ظہر عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885192682 ۔ 9110797292 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ خورشید بیگم زوجہ جناب رحمت اللہ خان مرحوم کا 15 اپریل بروز چہارشنبہ طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد چاند تارہ روبرو بھارت پٹرول پمپ چندرائن گٹہ ادا کی گئی اور تدفین قبرستان نورین میں عمل میں آئی۔ مرحومہ ، حسین خان المعروف خان ٹیلر کی والدہ محترمہ تھیں۔مزید تفصیلات کیلئے : 9848252026پر ربط کریں۔

OoO الحاج عبدالرب بن سعد الصعیری (گرمٹکال ) و حال مقیم صلالہ بارکس کا13 اپریل بروز پیر کو بعد نماز عصر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی ۔ تدفین بڑے قبرستان بارکس میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین لڑکے اورچھ دختران شامل ہیں ۔ مرحوم ، عبداللہ بن سعد الصعیری ساکن گرمٹکال کے بڑے بھائی ہوتے ہیں۔

٭٭ مولانا میر قطب الدین علی چشتی کی اہلیہ محترمہ کا بعمر 84 سال چہارشنبہ 15 اپریل کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد جامعہ انوارالہدی کشن باغ ندی موسی گوڑہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین احاطہ جامعہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 4 فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9848056671 ، 9246530319 یا 9396534574 پر ربط کریں ۔

٭٭ جناب سید سجاد حسین عابدی عرف چاند موظف محکمہ پولیس ساکن مولا کا چھلہ ابن مولوی تراب علی شاہ عابدی مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا آغا سید ابراہیم الموسوی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9390992541 پر ربط کریں ۔

حیدرآباد /15 اپریل ( راست ) جناب عبدالغفور سابق ملازم ڈی ایل آر ایل ولد جناب عبدالرحمن مرحوم ساکن دھان کوٹلہ قلعہ گولکنڈہ کا بعمر 75 سال مختصر علالت کے بعد 15 اپریل بروز چہارشنبہ کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین قبرستان لنگر حوض درگاہ بغدادیؒ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان عبدالباقی ، عبدالباری اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7680877077 یا 9618891824 پر ربط کریں ۔