انتقال

   

حیدرآباد 19 اپریل (راست) یہ خبر بڑے افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ شیعہ قوم کی مشہور ہردلعزیز شخصیت جناب سید حسن عباس ہاشم عابدی ابن مولوی سید کاظم حسین عابدی مرحوم بانی ادارہ چہاردہ معصومین کا کل رات دیر گئے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا سید منتظر مہدی نے پڑھائی۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنت میں آج عمل میں آئی۔ مرحوم جناب سید حیدر عباس عابدی بانی و صدر انجمن عون و محمد کے بڑے بھائی تھے۔ مزید تفصیلات 9347834253 پر ربط کریں۔
حیدرآباد 19 اپریل (راست) محترمہ عالیہ بیگم زوجہ جناب رفیق حسین مرحوم کا طویل علالت کے بعد گزشتہ روز بہ عمر 85 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کل ہی بعد عشاء مسجد آزاد شاہ، حبیب نگر، نامپلی میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے 9849724614 پر ربط کریں۔
٭ جناب بابا محی الدین مرحوم سابقہ ریلوے گارڈ کی اہلیہ محترمہ معز سلطانہ ساکن دبیرپورہ کا 19 اپریل کی شب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد وزیرالنساء دبیرپورہ میں ادا کی گئی اور تدفین حضرت اُجالے شاہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں تین لڑکے محمد منہاج الدین، محمد سراج الدین اور محمد ایراج الدین مرحوم اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر 20 اپریل کو مسجد وزیر النساء میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9963635878 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد عبدالستار عرف منور ولد جناب محمد عبدالغفور مرحوم قدیم ساکن بھگوان داس باڑہ عابڈس کا 19 اپریل کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین فرمان واڑی قبرستان عابڈس میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9966075307 ، 9346236908 یا 8247074036 پر ربط کریں۔
حیدرآباد 19 اپریل (راست) مولانا افضل نور خان ولد مولوی میر محمد خان مرحوم ساکن نور خاں بازار رکن انتظامی کمیٹی عبادت خانہ حسینی کا حرکت قلب بند ہوجانے سے 17 اپریل کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی نے پڑھائی۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ، دختر و فرزند مقیم آسٹریلیا شامل ہیں۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9398185724 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔