انتقال

   

حیدرآباد۔/14 مئی، ( راست ) محترمہ محسنہ صباء اہلیہ جناب فراز علی کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد عالمگیری ، شانتی نگر میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔مزید تفصیلات کیلئے ڈاکٹر ذاکر حسین سے فون نمبر 9182517047 پر ربط کریں۔
٭جناب محمد خواجہ ولد جناب محمد کریم موظف شعبہ باغبانی باغ عامہ نامپلی ساکن پھسل بنڈہ سنتوش نگرکا 13 مئی کو مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں اہلیہ محترمہ کے علاوہ چار فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ نماز جنازہ حضرت پیر و مرشد مولانا سید دلاور خان مخصوصی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت سید شاہ قاسم مجتہد گروہؒ مشیر آباد میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے9703462893 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد عبدالصمد ساکن چھاؤنی غلام مرتضی کندیکل گیٹ ریٹائرڈ ملازم واٹر ورکس کا 14 مئی کو انتقال ہوگیا، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین قبرستان احاطہ مسجد قادر پاشاہ قادری چمن میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 3 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9885274805 یا 8374094768 پر ربط کریں۔
٭ جناب عارف حسین موظف اسسٹنٹ سکریٹری نظام چیاریٹبل ٹرسٹ کا بعمر 77 سال انتقال ہوگیا۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9731933000 یا 9581906781 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔/14 مئی، ( راست ) حافظ خواجہ علیم الدین ساکن بادام گلی ملک پیٹ ولد جناب خواجہ معین الدین کا بعمر 44 سال 11 مئی کو ریاض (سعودی عرب ) میں انتقال ہوگیا۔ تدفین وہیں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ7 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 8179289547 پر ربط کریں۔