انتقال

   

حیدرآباد۔/16مئی، ( راست ) جناب صابر پٹیل چیرمین آف مینگو گرور اسوسی ایشن کے بڑے داماد جناب میر لیاقت علی فرزند جناب میر انور علی کا آج صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم 40 سال سے سعودی عرب ایر لائنز میں ملازم تھے اور اب برانداون کالونی ٹولی چوکی میںکنسٹرکشنس کے کاروبار کررہے تھے۔ وہ جناب جابر پٹیل کے بڑے بہنوئی تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار دختران ہیں‘ دو لندن میں، ایک امریکہ میں اورایک دخترمدینہ منورہ میں مقیم ہیں۔ نماز جنازہ مسجد فاطمہ ، برانداون کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین جمالی کنٹہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے جناب جابر پٹیل سے فون نمبر 9885053907 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ بشیر النساء بیگم زوجہ جناب سید خیر العابدین بنت سید محمود احمد مرحوم ترکایامجال کا 21 رمضان المبارک کی شب (طاق رات ) انتقال ہوگیا۔ تدفین قبرستان مسجد الہی اعظم پورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 3 لڑکے، 4 لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849080611 پر ربط کریں۔