انتقال

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : ( راست ) : الحاج عبدالعظیم گولکنڈئی ولد جناب عبدالرب گولکنڈئی مالک زبیر فنکشن ہال اسلام آباد کالونی بٹلی الاوہ مومن پورہ کا 66 سال کی عمر میں قلب پر حملے کے باعث گلبرگہ میں 23 رمضان اتوار رات 9 بجے انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ مومن پورہ بٹلی الاوہ میں ادا کی گئی اور تدفین اسی رات ہفت گنبد مسجد محمدیہ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ، عبدالعظیم گولکنڈئی سابقہ کارپوریٹر مالک سہیل فنکشن ہال کے چھوٹے بھائی تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ڈاکٹر عرشی جویریہ اور دو دختران ایک فرزند شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9620330270 ۔ 9880679711 ۔ 9742210045 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد باسط علی خاں ولد جناب محمد یوسف علی خاں موظف ملازم محکمہ تلنگانہ اسٹیٹ ہاوزنگ بورڈ ساکن چھتہ بازار کا 18 مئی کو صبح 7 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد الماس چادر گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد ہذا سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9951008228 ۔ 9642378031 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ قدیر النساء بیگم زوجہ نواب قاضی محمد آصف الدین حسین مرحوم صدر قاضی جاگیر دار نظام آباد کا آج سہ پہر انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ ، قاضی محمد معین الدین حسین صدر قاضی نظام آباد کی والدہ تھیں ۔ نماز جنازہ مسجد گنبد ایودھیا نگر میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ مسجد گنبد میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 3 فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9703804895 ۔ 9848063895 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : ( راست ) : محترمہ ریحانہ تاج احمد زوجہ جناب ظہیر الدین احمد مرحوم کا ٹورنٹو ( کینڈا ) میں بعمر 84 سال 17 مئی 2020 کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین ٹورنٹو میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند معید الدین احمد مصدق اور مرحومہ کے بھائی جناب محمد شاہ علی خاں مقیم حیدرآباد اور محمد عابد علی خاں مقیم امریکہ شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849344300 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : ( راست ) : ریاض ( سعودی عربیہ ) کی حرکیاتی شخصیت جناب امتیاز احسن جوائنٹ سکریٹری و بانی رکن تنظیم ہم ہندوستانی کا کل رات انتقال ہوگیا ۔ وہ ساکن سلیم نگر کالونی ملک پیٹ کے ہیں ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801201686 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ مرہٹواڑہ کے شاعر جناب حبیب احمد خاں ریٹائرڈ سیلس ٹیکس آفیسر ناندیڑ ولد جناب امام خاں مرحوم کا کل رات بعمر 90 سال انتقال ہوگیا ۔ تدفین آج صبح قبرستان امام باڑہ چوک ناندیڑ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چار فرزند کے علاوہ پانچ دختران شامل ہیں۔ وہ جناب محمد کلیم الدین ، ایم اے رفیق کے خسر اور جناب شوکت علی خاں جرنلسٹ اور جناب محمد علی خاں شکیل ریٹائرڈ جوائنٹ ڈائرکٹر نیوز دور درشن چنائی کے چچا تھے ۔۔