انتقال

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( راست ) : الحاج محمد محمود علی ولد جناب محمد محبوب علی زمین دار موظف اسسٹنٹ سکریٹری ، محکمہ داخلہ ، حکومت آندھرا پردیش ، ساکن جوبلی ہلز کا بعمر 80 سال بروز اتوار 17 مئی کی شب 2 بجے انتقال ہوگیا ۔ تدفین بروز پیر بعد نماز ظہر لنگر حوض کی درگاہ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند محمد عرفان علی انجینئر حال مقیم سعودی عرب اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9908318293 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ سیدہ اکبر النساء بنت جناب میر قیوم الدین علی کاظمی مرحوم و زوجہ ابو الحسنات حسن شریف ساکن بیت ال اکبر ، ندیم کالونی ، ٹولی چوکی کا کل 19 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ زیارت آج بعد نماز ظہر مقام ہذا گھر پر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8019606781 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ قمر تہنیت دختر جناب مولوی سلطان چنگیز علی خاں مرحوم اہلیہ آغا مصطفی حسین لئیق مرحوم ساکن نور خاں بازار کا 18 مئی کو حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا سید حنان حسین رضوی نے پڑھائی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، سپرنٹنڈنٹ نظامیہ جنرل ہاسپٹل محترمہ بلقیس جہاں نادری کی بہن اور جناب محتشم علی مرزا پروفیسر لا کالج ورنگل (کاکتیہ یونیورسٹی ) کی ہمشیرہ تھیں ۔ مزید معلومات کے لیے 9676618896 ۔ 9391144469 پر ربط کریں ۔۔