انتقال

   

حیدرآباد۔/28 مئی، ( راست ) جناب محمد اسلام الدین مجاہد ولد جناب محمد اسمعیل مرحوم کا دمام میں 25 مئی بروز پیر 2020 کو بوجہ کورونا وائرس انتقال ہوگیا۔ وہ گزشتہ 28 سال سے دارین مال دمام کے ملازم تھے اور 55 سال عمر تھی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9110520517 یا 9653194432 پر ربط کریں۔
٭ الحاج سید حلیم اللہ قادری نقشبندی ولد جناب سید یوسف مرحوم موظف ملازم سروجنی دواخانہ کا بعمر 71 سال 25 مئی 2020 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 26 مئی کو مسجد حضرت پیر بخاری شاہ سعید آباد میں ادا کی گئی اور تدفین اسی مسجد کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین دختران اور ایک فرزند شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9985216791 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد علاء الدین انصاری ساکن مکہ کالونی کالا پتھر ( برادر جناب محمد رحیم الدین انصاری صدر نشین اردو اکیڈیمی تلنگانہ ) کی اہلیہ محترمہ اسریٰ حبیب کا 27 مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 28 مئی جمعرات کو بعد نماز فجر مسجد مولانا عاقل حسامی احاطہ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم ، شیورام پلی میں ادا کی گئی اور عید گاہ میر عالم سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 2 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9848811355 پر ربط کریں۔
حیدرآباد ۔ 28 مئی ۔ (راست ) الحاج محمد رفیق احمد ولد غلام دستگیر شریف کا 27 مئی چہارشنبہ کی شب مختصر سی علالت کے بعد بعمر 70 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 28 مئی بروز جمعرات صبح 10 بجے مسجد ابوبکر صلالہ مین روڈ میں ادا کی گئی اور تدفین بڑے قبرستان بارکس میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سہ یوم 29 مئی بروز جمعہ بعد نماز جمعہ مرحوم کے مکان واقع ممتاز باغ قریب پیلی درگاہ مقرر ہے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9849328493 یا 9295704535 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد شفیع الدین صدیقی ریٹائرڈ یونانی ریسرچ سنٹر امیر پیٹ ساکن بڑا بازار یاقوت پورہ ولد جناب محمد رفیع الدین صدیقی مرحوم کا بعمر 66 سال جمعرات 28 مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد کمیلہ یاقوت پورہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین احاطہ سبحان الدین شاہ صاحب ؒ روبرو مسجد کمیلہ عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان محمد سبحان الدین عمیر صدیقی، محمد علی ذیشان صدیقی، محمد رفیع الدین دانش صدیقی شامل ہیں۔مرحوم، پروفیسر اشرف رفیع موظف صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ کے بھائی ہوتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے پروفیسر اشرف رفیع کے فون نمبر 9848207794 پر ربط کریں۔
٭ جناب احمد حسین ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ کسٹمز اینڈ سنٹرل اکسائیز ولد جناب شیخ حسین مرحوم ساکن ملک پیٹ قدیم کا بروز چہارشنبہ 27 مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد باسطیہ ( قاری صاحب کی مسجد ) میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد چندا صاحب، چادر گھاٹ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9885256967 پر ربط کریں۔
٭ مولانا سید نبی شاہ قادری ابن حضرت سید شاہ سیف اللہ قادری علیہ الرحمہ ( موظف پی ایف ) کا بروز جمعرات 28 مئی کو بعمر 63 سال ایک بجے دن طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ مرحوم ، حضرت سید شاہ حیدر ولی اللہ قادری علیہ الرحمہ کے حقیقی برادر تھے۔ نماز جنازہ اور تدفین آج بعد مغرب درگاہ حضرت سید موسیٰ قادری علیہ الرحمہ فرمان واڑی ، عابڈز میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار صاحبزادیاں شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم ہفتہ 30 مئی کو بعد نماز ظہر مسجد چنور پیراں حسینی علم کوکہ کی ٹٹی روڈ مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے 9700401911 پر ربط کریں۔