انتقال

   

حیدرآباد۔/30 مئی، ( راست ) الحاج محمد عبدالرشید ٹیلر حال مقیم دمام فرزند جناب الحاج محمد عبدالستار مرحوم ٹیلر چپل بازارکا علالت کے باعث سنٹرل ہاسپٹل دمام میں 28مئی 2020 کی شب انتقال ہوگیا ۔ مرحوم 40 سال سے سعودی عرب میں مقیم تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان ، دو دختران شامل ہیں۔ دمام کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9912080778 یا 9866002316 پر ربط کریں۔
٭ جناب نعمت اللہ خاں عرف عرفان ولد جناب امان اللہ خان کا بعمر 38 سال29 مئی 2020 کو سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا۔ وہ ٹیک مہیندرابوڈ اپل کے ملازم تھے۔ نمازجنازہ 30 مئی کو مسجد عباد اللہ دبیر پورہ میں ادا کی گئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 918688288822 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔/30مئی، ( راست ) ڈاکٹر محمد منظور احمد ولد جناب محمد یوسف علی ساکن یاقوت پورہ کالونی ایس آر ٹی موظف ملازم محکمہ ڈاکٹر وٹرنری کا 29 مئی 2020 بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد عرفات یاقوت پورہ کالونی میں بعد نماز فجر ادا کی گئی اورتدفین قبرستان معراج مسجد کرما گوڑہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ صاحبزادے اور دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9878614705 یا 9182872809 پر ربط کریں۔
٭ جناب سید شجاع الدین ابرار ساکن ملک پیٹ ( ٹیچر ) کا 29 مئی 2020 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین مسجد فقیر شاہ سے متصل قبرستان پرانا پل میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9700100648 یا 9959390269 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد عبدالجبار ولد محمدجناب عبدالرحیم مرحوم موظف محکمہ سٹی پولیس ساکن نواب صاحب کنٹہ سنجے گاندھی نگر کا بعمر 67 سال مختصر سی علالت کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے بروز جمعہ 29 مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر ادا کرنے کے بعد مسجد خدیجۃ الکبریٰ نواب صاحب کنٹہ متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ زیارت بروز اتوار 31 مئی بعد نماز ظہر مرحوم کے مکان نواب صاحب کنٹہ سنجے گاندھی نگر میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دختر شامل ہیں۔مرحوم، عبدالغفار خطاط کے حقیقی چاچا تھے۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 9985804957 یا 9391122286 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد سراج الدین المعروف میاں بھائی ولد جناب شرف الدین مرحوم ساکن اندرا نگر پھسل بنڈہ کا ہفتہ 30 مئی کو فجر سے قبل انتقال ہوگیا۔ مرحوم محکمہ قانون ( لا ڈپارٹمنٹ ) سکریٹریٹ تلنگانہ کے وظیفہ یاب ملازم تھے۔ نماز جنازہ مسجد محمود الشرفیہ ریاست نگر میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ کرما گوڑہ کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور چار دختران شامل ہیں۔فاتحہ سیوم اتوار 31 مئی کو بعد نماز عصر مرحوم کے مکان واقع اندرا نگر پھسل بنڈہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849207638 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد اسحاق عرف خواجہ پاشاہ ولدجناب محمد مہتاب مرحوم ساکن جہاں نما کا گذشتہ ہفتہ مختصر سی علالت کے بعد بعمر 63 سال انتقال ہوگیا۔ جامع مسجد جہاں نما میں بعد عصر نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین روشن جھرہ جہاں نما میں عمل میںآئی۔ پسماندگان میں اہلیہ شامل ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8686511920 یا 8885861138 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد عبدالکریم ولد جناب محمد عثمان مرحوم تاجر شہران مارکٹ کا 30 مئی 2020 بروز ہفتہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد کلثوم امان نگر اے میں ادا کی گئی اور تدفین پیارو میاں کے روبرو واقع قبرستان مصری گنج میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم یکم جون بروز پیر بعد نماز عصر مسجد کلثوم میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7989198517 یا 9000625493 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ رشیدہ بیگم زوجہ ڈاکٹر شوکت اللہ صاحب مرحوم کا آج 10 بجے دن انتقال ہوگیا۔ تدفین احاطہ مسجد الٰہی چادر گھاٹ میں بعد عصر عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور تین لڑکیاں ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 7995592055 پر ربط کریں۔