انتقال

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جون : ( راست ) : جناب سعید بن سالم ساکن پنی پورہ کاروان ریٹائرڈ اٹنڈر سٹی کالج ولد جناب سالم بن محمد کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تاڑلہ گڈہ کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 4 جون کو بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دس فرزندان اور سات دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8618075928 ۔ 9885450562 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب عبدالمعز ولد جناب غلام سرور کا 2 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد خطہ صالحین دارالسلام روڈ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان خطہ صالحین میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 4 جون بروز جمعرات کو 3 بجے دن درگاہ حضرت خطہ صالحین مقرر ہے۔ مزید معلومات کیلئے 6281372373 ۔ 9885352613 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ ظہیرہ بیگم زوجہ جناب سید کاظم علی مرحوم کا مختصر سی علالت کے بعد آج بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد قادر پاشاہ چھاونی غلام مرتضیٰ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان جمال بی کا تکیہ چھاونی غلام مرتضیٰ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9347223935 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ شہزادی بیگم ذاکرہ بنت مولوی مرزا لطف علی مرحوم اہلیہ مولوی سید اصغر حسین عابدی مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا سید لقمان حسین موسوی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو دختران و دو فرزندان شامل ہیں ۔ مرحومہ ، الحاج عباس رضوی سعید کی خوشدامن تھیں ۔ مجلس زیارت مرحومہ کے مکان واقع روبرو مولا کا چھلہ یاقوت پورہ 4 ساعت شام مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866166482 پر ربط کریں ۔۔