انتقال

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جون : ( راست ) : بابا فصیح الدین ڈپٹی مئیر جی ایچ ایم سی کی والدہ کا 4 جون بروز جمعرات کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر محمدیہ مسجد بورا بنڈہ میں ادا کی گئی اور صفدر نگر قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ 3 فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ ڈپٹی مئیر سے ملاقات کرتے ہوئے ان کو پرسہ دینے والوں میں وزیر داخلہ محمد محمود علی کے علاوہ ٹی سرینواس یادو وزیر انیمل ہسبنڈری ، ماگنٹی گوپی ناتھ ایم ایل اے ، روی کرن زونل کمشنر ، اے رمیش ڈپٹی کمشنر ، کارپوریٹرس کے علاوہ کانگریس و بی جے پی کے مقامی قائدین شامل ہیں ۔۔

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جون : ( ای میل ) : جناب محمد معین الدین قریشی ولد جناب محمد ریاض الدین قریشی کا 3 جون کو بعمر 59 برس بحرین میں انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ فرزند اور دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7095387521 ۔ 8919665519 ۔ 9949986786 پر ربط کریں ۔۔

سعودی عرب میں انتقال
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جون : ( راست ) : جناب محمد عاصم عمر ( شاکر ) ساکن فرح کالونی ولد جناب محمد قاسم علی مرحوم کا قلب پر حملے کی وجہ سے اچانک ینبو ( سعودی عرب ) میں 4 جون 2020 کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین سعودی عرب میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ شامل ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9030646786 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جون : ( راست ) : قدیم ملک پیٹ کی معروف شخصیت جناب خالد رفیع ولد جناب ابو رضا حسن رفیع مرحوم کا آج صبح 4 بجے اچانک انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کی عمر 56 سال تھی ۔ نماز جنازہ مسجد الہیٰ چادر گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مرحوم سینئیر میناریٹی لیڈر ٹی آر تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 5 جون بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد الہیٰ چادر گھاٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7288987866 ۔ 9618014037 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید محسن الدین فہیم ملازم صلالہ عمان ولد جناب سید غوث الدین و محترمہ خورشید نذیر شاعرہ کا بروز چہارشنبہ 3 جون کا بوقت فجر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد چندا صاحب اعظم پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی ۔ زیارت 5 جون بروز جمعہ بعد نماز عصر گھر پر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000518512 ۔ 919347106708 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید شجاعت علی عرف طاہر ولد جناب سید فیض علی مرحوم سروے آف انڈیا ساکن عطا پور ، اپرپلی کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر جامع مسجد قادریہ (قدیم ) بنڈلہ گوڑہ جاگیر میں ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9346066676 ۔ 8686215215 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید غلام اکبر ولد جناب سید غلام سجاد زمیندار بسوائے پلی نظام آباد کا 2 جون کی صبح 6 بجے انتقال ہوگیا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9908844780 ۔ 9885149791 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جون : ( راست ) :