انتقال

   

حیدرآباد۔/7 جون، ( راست ) جناب سید اشرف حسین رضوی عرف اقبال بھائی فرزند جناب سید رضا حسین رضوی مرحوم ساکن کوٹلہ عالیجاہ کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کل رات الاوہ سرطوق دارالشفاء میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 5 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9000993093 پر ربط کریں۔
ll جناب مجیب خطیب سابق ملازم بی ایچ ای ایل ولد جناب محمد عبدالملک خطیب کا 7 جون 2020 بروز اتوار بعد نماز ظہر اچانک انتقال ہوگیا۔ وہ نارائن کھیڑ ضلع میدک کے متوطن اور حال مقیم بی ایچ ای ایل تھے۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد اولڈ ایم آئی جی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان آر سی پورم میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9989954480 پر ربط کریں۔
ll جناب محمد اسحاق حسین ولد جناب محمد جہانگیر حسین موظف ملازم محکمہ جنگلات (نہرو زوالوجیکل پارک ) ساکن موتی دروازہ گولکنڈہ کا بروز ہفتہ 6 جون2020 کو طویل علالت کے بعد خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں چھ فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9908117863 یا 7981286707 پر ربط کریں۔