انتقال

   

حیدرآباد۔/30جولائی، ( راست ) الحاج نواب غلام یوسف الدین خان صدیقی ( اکبر نواب ) ولد جناب غلام حسین خان صدیقی( سانولے نواب ) ریٹائرڈ پولیس سب انسپکٹر تلنگانہ کا انتقال آج30 جولائی کی شام ہوگیا۔ نماز جنازہ 31 جولائی کو مسجد عائشہ تاڑبن میں بعد نماز ظہر ہوگی اور تدفین قادری چمن فلک نما میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے 8801858558 ، 9908007039 پر ربط کریں۔

٭٭ محترمہ رابعہ بیگم زوجہ جناب نور محمد مرحوم کا 26 جولائی بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی روز بعد نماز عشاء مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین بڑا بازار یاقوت پورہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9948414654 ۔ 9010221722 پر ربط کریں ۔۔

٭ محترمہ خورشید بانو زوجہ سید زین العابدین اکمل ساکن بہادر پورہ کا 30 جولائی بروز منگل 6 بجے شام انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کل بعد ظہر مسجد حضرت مولوی صاحب ؒ واقع چنچل گوڑہ میں ادا کی جائے گی۔ مرحومہ کے برادر زادے حضرت سید محمود سجاد میاں خوندمیری اہل پنڈیال امامت کریں گے۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ پانچ فرزندان اور ایک دختر شامل ہے۔ تدفین حظیرہ شہیداں واقع چنچل گوڑہ عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے فون 9848079941 ، 9849101182 پر ربط کریں۔