انتقال

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( راست ) : جناب نیاز محمد خاں ولد جناب محمد منور خاں مرحوم کا بعمر 96 سال 9 جون 2020 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد فردوس ملے پلی میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین اللہ بنڈہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885380891 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید منہاج الدین ولد جناب سید امیر الدین کا بعمر 50 سال 9 جون 2020 کو گاندھی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین قبرستان میر کا دائرہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 11 جون کو بعد نماز عصر مسجد وزیر علی تالاب کٹہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700887390 ۔ 9347260742 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ حفیظ بیگم زوجہ جناب محمد عباس مرحوم کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد قبا آڈمس کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان درگاہ سید احمد بادپا ؒ فرسٹ لانسرز میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعدنماز عصر مسجد قبا آڈمس کالونی میں مقرر ہے ۔ مرحومہ ، جناب محمد شاہد حسین کارکن سیاست دوبدو پروگرام کی والدہ تھیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9966016685 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد صادق علی ولد جناب محبوب علی مرحوم کا آج صبح بوقت فجر قلب پر حملہ کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ تدفین بعد نماز ظہر مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985212457 ۔ 9885883018 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب موسیٰ بن العفاری ولد جناب عیسیٰ بن محمد العفاری مرحوم ساکن شاہ علی بنڈہ کا بعمر 60 سال 10 جون 2020 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب قوت الاسلام عربوں کی مسجد شاہ علی بنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عبداللہ بن علی کا تکیہ غازی بنڈہ میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد فردوس قاضی پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7097867176 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج محمد محسن احمد ولد جناب محمد سلیمان مرحوم حال مقیم سعودی عرب ساکن چادر گھاٹ کا بعمر 68 سال آج انتقال ہوگیا۔ تدفین مسجد الہیٰ چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مرحوم ، الحاج عبدالحمید اقبال پروپرائٹر فیمس ڈئرا کلینگ چادر گھاٹ کے بڑے داماد ہوتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 919505142019 پر ربط کریں ۔۔