انتقال

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جون : ( راست ) : جناب میر محفوظ علی قادری ولد جناب میر حافظ علی قادری مرحوم متوطن ٹیکمال حال مقیم حیدرِآباد کا 14 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر مسجد نور الاصفیاء میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ چھاونی نادے علی بیگ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مرحوم سپرنٹنڈنٹ پے اینڈ اکاونٹس آفس میر تحفظ علی قادری کے بڑے بھائی تھے ۔ فاتحہ سیوم 16 جون بروز منگل بعد نماز عصر مسجد نور الاصفیاء میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885538916 ۔ 9912467331 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب شیخ محبوب عرف نواب ولد جناب شیخ ابراہیم کا بعمر 83 سال 14 جون صبح 9 بجے مراد نگر میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد مراد نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت مراد شاہ دھوتیؒ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 16 جون کو جامع مسجد مراد نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801557557 ۔ 7396105009 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد مشتاق ولد جناب محمد اسحق عمر 70 سال ساکن تالاب کٹہ کا خانگی ہاسپٹل میں کل رات انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کو بعارضہ قلب خانگی دواخانہ میں شریک کروایا گیا تھا لیکن انتقال کے فوری بعد کورونا سے متاثر کہہ کر ان کی نعش کو گاندھی ہاسپٹل سکندرآباد کو روانہ کردیا گیا ۔ پھر وہاں سے میت کو دواخانہ سے سیدھے قبرستان روانہ کرتے ہوئے تدفین عمل میں لائی گئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8885521310 ۔ 9848671278 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب پیر میر محمود علی مرحوم کی زوجہ کا بروز ہفتہ 12 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر مدینہ مسجد شاہ گنج میں ادا کی گئی اور تدفین مصری گنج قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 4 فرزندان اور 5 دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز سہ شنبہ 15 جون کو بعد نماز عصر مدینہ مسجد شاہ گنج مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686221700 ۔ 9248160415 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالوحید المعروف اقبال بھائی (تاجر اولڈ موٹر پارٹس افضل گنج) ولد جناب محمد عبدالحفیظ مرحوم ساکن نورخاں بازار کا آج بوقت فجر اچانک انتقال ہوگیا۔ تدفین قبرستان بودھ علی شاہؒ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 5 دختران و 2 فرزندان شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 16 جون بروز منگل بعد نماز عصر مسجد صوفیہ دبیرپورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8790604914 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب سید اسلم نذیر پرنسپل چندرائن گٹہ TMRIEIS کا آج انتقال ہوگیا۔ مرحوم شوگر کے مریض تھے اور ڈائیلاسیس بھی کیا جاتا تھا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب درگاہ اُجالے شاہ ؒ سعیدآباد میں ادا کی گئی ۔ مزید تفصیلات کے لئے 9701954710 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
٭٭ جناب محمد عبدالسلیم عرف (سہیل) فرزند جناب محمد عبدالباسط مالک رشید فنکشن ہال چادرگھاٹ کا بعمر 40 سال اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اور تدفین بعد نماز عصر مسجد الماس کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ فرزند و تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9492752567 ، 9849176418 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
٭٭ جناب محمد عبدالقدیر ولد جناب محمد عبدالعفیظ موظف پوسٹ ماسٹر ساکن 7 گنبد روڈ ٹولی چوکی کا 15 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ ٹولی چوکی میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین جمالی کنٹہ قبرستان ٹولی چوکی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان اور پانچ دختران شامل ہیں ۔ مرحوم ، جناب حامد ڈائرکٹر اسپکٹرم ہائی اسکول ٹولی چوکی کے خسر ہوتے تھے ۔ فاتحہ سیوم بروز چہارشنبہ 17 جون احاطہ اسپکٹرم اسکول میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9248528887 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب عبدالوہاب احمد صدیقی ولد جناب عبدالکریم صدیقی الکٹرک کنٹراکٹرس سٹی ساونڈ چھتہ بازار ساکن نیو ملک پیٹ کا مختصر سی علالت کے بعد 15 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد پلٹن بعد عصر کے ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد عصر جامع پلٹن میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866062345 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد قیوم الدین ولد جناب محمد نظام الدین ساکن وٹے پلی شمع کالونی کا مختصر سی علالت کے بعد 15 جون کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد محمد صالح بن زینل وٹے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان گنٹال شاہ بابا درگاہ وٹے پلی میں 15 جون کو بعد نماز عصر عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 6 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ جناب محمد عظیم الدین اے ایس آئی ( سی ایس ڈبلیو ) کے والد ہوتے تھے ۔ فاتحہ سیوم کل بروز منگل 16 جون بعد نماز عصر مسجد محمد صالح بن زینل وٹے پلی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848211361 ۔ 9848713931 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جون : ( راست ) : اے بی پی نیوز کے سابق نمائندہ اور مسقط ڈیلی کے مارکیٹنگ منیجر جناب سید یونس کی اہلیہ کا کل مسقط میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ امارات مسجد مسقط میں ادا کی گئی اور تدفین وہیں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو صاحبزادے اور ایک صاحبزادی شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے 96895236428 پر ربط کریں ۔۔