انتقال

   

حیدرآباد۔/18 جون، ( راست ) الحاج سیٹھ محمد عبدالستارولد الحاج عبدالمجید مالک شوورلڈ پتھر گٹی کا بعمر 78 سال 17 جون 2020 بروز چہارشنبہ بعد نماز مغرب اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر مسجدمجیدی یکمینار نامپلی میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ مسجد یکمینار نامپلی میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 19 جون بروز جمعہ4 بجے مسجد صلاح الدین خان ، مغلپورہ روبرو پانی کی ٹانکی میں مقرر ہے۔مزید تفصیلات کیلئے فون 9491377280 ، 9700527586 پر ربط کریں۔
٭٭ سیدنا تاج الدین بابا ؒ ناگپوری کے نبیرہ حضرت حیات الدین ( عرف نواب جانی )کا آج بروز جمعرات بعد نماز عصر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد وزیر علی فتح دروازہ میں بعد نماز فجر بروز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین روبرو مسجد وزیر علی کے قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز ظہر مسجد وزیر علی میں مقرر ہے۔ فون نمبرات 9985484564 یا 9391298183 پر ربط کریں ۔
٭ ٭ جناب محمد ظفر ولد جناب محمد عبدالقیوم مرحوم ساکن ٹیک کی مسجد نامپلی کا 16 جون بروز منگل انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر ٹیک کی مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین ٹیک کی مسجد قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9392918533 یا 8801700055 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد ارشد علی ولد جناب محمد علی مرحوم ساکن بازار گھاٹ ( شیر گلی ) کا جمعرات 18 جون کو صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان ، ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم ہفتہ 20جون کو بعد نماز عصر مسجد ندیم کالونی ٹولی چوکی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9989368945 پرربط کریں۔
٭٭ جناب مرزا فرحت اللہ بیگ عرف یوسف پرنس ولد جناب مرزا قادر بیگ ساکن بگل کنٹہ کنگ کوٹھی کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 18 جون کو بعد نماز عصر مسجد قادریہ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد الہیٰ چادر گھاٹ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت 19 جون کو بعد عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7702936196 ۔ 9581649480 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد علی ولد جناب داود علی کا بعمر 35 سال کینسر کے باعث بروز جمعرات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد رابعہ محبوب کالونی میں بعد عصر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حاجی علی پیرا و خواجہ علی پیرا تالا گڈہ کارواں میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 6301063769 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد یوسف علی ولد جناب خواجہ مظفر علی ساکن میر عالم منڈی کا بعمر 70 سال 16 جون کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین فیل خانہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8328538797 ۔ 9391383452 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ گروہ مہدویہ کی مرشدنی اہلیہ محترمہ حضرت سید خوندمیر میاںؒ ( سجاد دائرہ چنچل گوڑہ ) کا جمعرات کی شام 4 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جمعہ صبح 7 بجے مسجد حضرت سید خوند میر چنچل گوڑہ اور 9 بجے مسجد شاہ نصرت ، لال گڑھی میں ادا کی جائے گی اور تدفین دائرے حضرت بندگیمیاں شاہ نصرف مخصوص الزمانی میں ادا کی جائے گی ۔ پسماندگان میں جانشین حضرت حافظ و قاری سید دلاور قبلہ و دیگر برادران و دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9346394815 ۔ 6302836565 پر ربط کریں ۔۔