انتقال

   

حیدرآباد : جناب محمد ناجد حسین ولد جناب اشرف علی ( مرحوم ) وظیفہ یاب سنٹرل ایکسائز ساکن حافظ بابا نگر کا 26 جون 2020 بروز جمعہ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مدینہ مسجد میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین مسجد حصّہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار کو بعد نماز عصر مدینہ مسجد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 6305673749 ۔ 9700146534 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج سید جعفر حسین ریٹائرڈ محکمہ پولیس ولد جناب سید احمد حسین مرحوم کا مختصر علالت کے بعد بعمر 96 سال جمعرات 25 جون کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء موتی مسجد نیاپل میں ادا کی گئی اور تدفین ہائی کورٹ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 6 فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 7330077042 پر ربط کریں۔
٭٭ حاجی محمد احمد مالک المیزان انٹرپرائزس ساکن گول ناکہ عنبرپیٹ ولد جناب محمد معین الدین مرحوم کا بروز جمعہ 26 جون کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد واحد نگر میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان عنبرپیٹ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 6 دختران اور 9 فرزندان شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 28 جون کو بعد نماز عصر مسجد اسماعیل، گول ناکہ عنبرپیٹ میں مقرر ہے۔ تفصیلات کے لئے فون 9959614276 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد احمد ولد جناب محمد یوسف مرحوم مونڈھے دار میر عالم منڈی کا 26 جون کو مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مدینہ مسجد مدینہ نگر یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار 28 جون کو بعد نماز عصر مدینہ مسجد مدینہ نگر یاقوت پورہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں 3 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات 8977773413 یا 9346643926 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد عبدالقادر ولد جناب محمد عبدالغفار مرحوم ساکن مراد نگر مہدی پٹنم کا بہ عمر 65 سال کل رات قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ مرحوم کا تعلق منپلی منڈل سے تھا اور سنگاریڈی کی مشہور شام ہوٹل چلایا کرتے تھے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 99494-78687 یا 83091-49102 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد عبدالنعیم ولد جناب محمد عبدالباقی کا بعمر 58 سال 25 جون کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز جمعہ بعد مغرب شکر گنج مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان کمبل پوش سید علی چبوترہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9295758337 پر ربط کریں۔
٭٭ تلنگانہ جمعیت القریش کے صدر جمعیت القریش حیدرآباد کے چیرمین الحاج معین بابو چودھری کا رات دیر گئے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ آم والی مسجد قاضی پورہ میں جمعہ کی صبح ادا کی گئی۔ پسماندگان میں دو دختران، تین فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات +919849446015 یا 8885992287 پر ربط کریں۔
٭٭ شاعر اہلبیت جناب سید مرزا فرید بیگ فرید ولد مولوی مرزا ابراہیم علی بیگ مرحوم کا اچانک قلب پر حملہ کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا سید لقمان حسین موسوی نے پڑھائی۔ تدفین آج رات دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9985429248 پر ربط کریں۔
٭٭ شہر حیدرآباد کی انتہائی اہم شخصیت و عظیم مبلغ حضرت رحیم داد خان ولد جناب امیر داد خان کا بروز جمعرات 9 بجے شب مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد فرسٹ لانسرز سید احمد بادپاؒ میں بعد نماز جمعہ ان کے فرزند مولانا عبدالغنی کی اقتداء میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ مرحوم نے اپنی پوری زندگی دعوتی کام کے لئے وقف کردی تھی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9032278657 یا 7444683284 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب عبدالمقیت سب ایڈیٹر رہنمائے دکن و سابق جائنٹ رجسٹرار کوآپریٹیو کا 25 جون کو حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بیاٹری لائن مسجد میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور قریبی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ اور ایک فرزند شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9704544075 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب میر جعفر علی ولد جناب میر ریاست علی ساکن دبیر پورہ ناگا باولی کا 26 جون کو بعمر 74 سال انتقال ہوگیا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7799000021 ۔ 9885663346 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد لطف الدین ولد جناب محمد احمد الدین مرحوم کا انتقال 25 جون کی صبح شاہ علی بنڈہ شکر گنج میں ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد عمر فاروق ؓ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد ایک مینار کمہارواڑی مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7095805618 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد ناصر الدین خان ولد جناب محمد سعید الدین خاں مرحوم کا 23 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 24 جون کو اے بیاٹری لائن مسجد میں بعد ظہر ادا کی گئی اور تدفین مسجد ہذا کے روبرو واقع قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885840616 ۔ 9908513163 پر ربط کریں۔۔
٭٭ الحاج معین الدین ولد جناب مولیٰ حسین مرحوم کا جمعرات 25 جون کو اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جمعہ کی فجر مسجد یسین بیگم صاحبہ میں ادا کی گئی اور تدفین بڑا قبرستان ناگا باولی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم ہفتہ 27 جون کو بعد نماز ظہر مسجد یسین بیگم صاحبہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8500047700 ۔ 9490475854 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج میر منظور علی ولد جناب میر محمود علی مرحوم کا 26 جون 2020 بروز جمعہ 5:30 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ رات 11 بجے مسجد حسینی یکمینار کمار واڑی ( فتح دروازہ ) میں ادا کی گئی اور تدفین چراغ علی کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد حسینی یکمینار کمار واڑی فتح دروازہ میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات9100393065 یا 9573810877 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ محمدی بیگم زوجہ جناب محمد طاہر علی خان مرحوم بنت جناب خواجہ معین الدین مرحوم ساکن بہادر پورہ کا آج صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ تدفین قریبی قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر جامع مسجد بہادر پورہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں پانچ فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے 9052254344 ، 9502915960 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ شاہ جہاں بیگم زوجہ جناب اسد خاں مرحوم کا بعمر 60 سال ، ساکن اندرون کوٹلہ عالیجاہ قلب پر حملے کی وجہ سے 26 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد قادر الدولہ میں ادا کی گئی اور تدفین دبیر پورہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار 28 جون کو مسجد قادر الدولہ اندرون کوٹلہ عالیجاہ بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9701211173 ۔ 8801389507 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج عبدالقادر پاشاہ ساکن پریندر گھاٹ روڈ سندھی کالونی پیراڈائز کا 25 جون کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین کواڑی گوڑہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9030409794 ۔ 9866110986 پر ربط کریں ۔۔