انتقال

   

حیدرآباد ۔ 31 ۔ جولائی : ( راست ) : الحاج میر احمد علی پروفیسر گورنمنٹ برنین کالج ٹیلچری کیرالا ولد جناب میر محمد علی مرحوم ساکن سات گنبد ڈائمنڈ ہلز کا بروز چہارشنبہ 31 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد اقصیٰ نزد سات گنبد روڈ گلشن کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 2 جولائی بعد نماز عصر مسجد اقصیٰ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9381606592 ۔ 9848812623 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ سلطان شاہی کی قدیم شخصیت الحاج محمد معصوم علی خاں ولد جناب شیخ حیدر علی مرحوم ، ساکن سلطان شاہی وظیفہ یاب گورنمنٹ پرنٹنگ پریس چنچل گوڑہ کا بروز منگل کی رات 3 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ چہارشنبہ کو بعد نماز ظہر جامع مسجد خدیجہ بیگم سلطان شاہی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ، مرحوم کے پسماندگان میں 4 فرزندان بشمول محمد شہباز علی سینئیر ( جرنلسٹ ) کے علاوہ 2 دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد خدیجہ بیگم سلطان شاہی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9666279553 ۔ 9000456049 پر ربط کریں ۔۔

انتقال
٭٭ جناب محمد عبد اللہ غفار ولد جناب محمد عبداللہ سلام کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ یکم اگست کو بعد نماز ظہر ( نماز 1-30 بجے ) مسجد حضرت بلال ؓ ، آسمان گڑھ میں ادا کی جائے گی اور تدفین چادر گھاٹ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9160701693 ۔ 9393198566 پر ربط کریں ۔۔