انتقال

   

حیدرآباد ۔ یکم اگسٹ (راست) ملے پلی بھارت گراؤنڈ کی مشہور شخصیت جناب محمد عبدالسعید (المعروف سعید بھائی) ولد جناب محمد عبدالغنی مرحوم کا چہارشنبہ کو اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 31 جولائی کو بعد عصر جامع مسجد ملے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین قطب شاہی مسجد کے قبرستان بازار گھاٹ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 2 اگسٹ بعد عصر مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید معلومات کے لئے 9885663565 یا 9963667846 پر ربط کریں۔