انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب محمد مسیح الدین ولد جناب محمد نعیم الدین مرحوم کا بروز جمعرات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 11 بجے دن اجالے شاہ صاحب درگاہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 دختران ، 3 فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8074306455 ۔ 9121580718 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب میر اعجاز علی ولد جناب میر واحد علی مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز جمعہ نماز جنازہ مسجد حضرت یسین غریب نوازؒ میں ادا کی گئی اور مسجد کے دامن میں تدفین عمل میں آئی ۔ زیارت بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد یسین غریب نوازؒ ، غازی بنڈہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8466046742 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ خیر النساء بیگم زوجہ جناب محمد منیر الدین خاں کا آج بوقت مغرب انتقال ہوگیا ۔ محترمہ عرصہ سے علیل تھیں ۔ نماز جنازہ 11 جولائی بعد نماز فجر مسجد سلیمہ خاتون حمایت نگر میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان گجراتی شاہ کا تکیہ راج محل رام کوٹ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9177295135 ۔ 8977119971 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب صفر خاں ولد داؤد خاں مرحوم کا 10 جولائی بروز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر جامع مسجد فرسٹ لانسر میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد عصر مسجد رضیہ غوث فرسٹ لانسر میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں دو لڑکے محمد شہنواز خاں اور محمد شہزاد خاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8978119266 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد خواجہ ساکن شاہ کالونی دبیر پورہ ولد جناب محمد غوث مرحوم کا جمعہ 10 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد شام بیگ کومٹ واڑی دبیر پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان تکیہ بود علی شاہ صاحب ؒ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9177405081 ۔ 9703141849 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب عبدالحفیظ ساکن جمالی کنٹہ ٹولی چوکی کا 10 جولائی بروز جمعہ صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اور تدفین بالا پور قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور چار لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000636278 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ یہ خبر افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ افسانہ نگار صحافی اور ساوتھ انڈیا اردو اکیڈیمی کے بانی جناب سعادت احمد ایڈیٹر رسالہ پیام اردو کا آج نماز جمعہ سے قبل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد مغرب مسجد الہٰی چادر گھاٹ میں ادا کی گئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9701013572 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ مولانا حکیم سید شوکت علی ہاشمی قادری قدیری کا 9 جولائی بروز جمعرات بعد نماز ظہر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد مدہول میں ادا کی گئی۔ تدفین خانقاہ واسویہ مدہول میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں فرزند حکیم سید واسوی پاشاہ قادری شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے سل نمبر 9346664695 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج مولوی محمد عبدالوہاب خاں عارف ممتاز ولد جناب محمد عبداللہ خاں مرحوم ساکن نانل نگر مہدی پٹنم کا بعمر 70 سال بروز جمعہ 10 جولائی 2020 کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ مرحوم، سعودی امریکن بینک کے سابق سینئر منیجر تھے۔ نماز جنازہ بروز جمعہ نماز عشاء 8-30 بجے حسینی مسجد بہادر پورہ میں ادا کی گئی ۔ متصلہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 6 فرزندان اور 5 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849297420 یا 9849019052 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج شیخ سرور ولد جناب شیخ افضل کا بعمر 34 سال ساکن دبیر پورہ کا آج قلب پر حملہ کی وجہ سے علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ فرحت نگر گراؤنڈ میں ادا کی گئی اور تدفین فرحت نگر قبرستان میں عمل میں آئی۔ زیارت بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد غوثیہ فرحت نگر میں مقرر ہے۔ معلومات کیلئے 8686695074 یا 9700263285 پر ربط کریں۔