انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب غلام احمد خاں ولد محمد شجاعت خاں مرحوم ریٹائرڈ فورمین اگریکلچرل ڈپارٹمنٹ کا 16 جولائی بروز جمعرات بمقام مراد نگر مہدی پٹنم انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ چھوٹی مسجد ، مراد نگر بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔ تدفین قلعہ گولکنڈہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 4 فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9966999961 ۔ 7032915022 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد جہانگیر ولد جناب عبدالہادی ، کانگریس اقلیتی قائد ساکن وارث گوڑہ کا 16 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد کوثر ، وارث گوڑہ میں ادا کی گئی ۔ تفصیلات کے لیے 9949043246 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ نظام آبادکے ممتاز ، عالم دین صدر ضلع جمعیت العلماء ، صدر حج سوسائٹی ، صدر شرعی پنچایت نظام آباد خطیب و امام مکہ مسجد ، ناظم مدرسہ مظہر العلوم کا مختصر علالت کے بعد جمعہ کو انتقال ہوگیا ۔ یہ گذشتہ چار دنوں سے علیل تھے ۔ بخار و تنفس کی شکایت پر انہیں نظام آباد سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا تھا ۔ڈاکٹروں کے مشورہ پر ان کو حیدرآباد منتقل کیا جارہا تھا کہ مولانا دار فانی سے کوچ کرتے ہوئے داعی اجل کو جا ملے ۔ مولانا ولی اللہ قاسمی نظام آباد کی ہر دلعزیز شخصیت تھی کئی سالوں سے یہ حج کمیٹی ، شرعی پنچایت کے علاوہ ناظم مدرسہ مظہر العلوم کی حیثیت سے سینکڑوں طلباء نے ان سے فیض حاصل کیا اور شہر نظام آباد کے علاوہ متحدہ ضلع کے مختلف مقامات پر ان کے شاگرد دینی خدمات کو انجام دے رہے ہیں ۔ ان کے انتقال کی اطلاع شہر میں آگ کی طرح پھیل گئی اور سینکڑوں افراد مدرسہ مظہر العلوم پہنچ کر خراج پیش کیا ۔ سینئر کانگریس قائد سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر ، سینئر کانگریس قائد اربن کانگریس کے انچارج طاہر بن حمدان ، رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش گپتا ، رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر ، سابق رکن پارلیمان کے کویتا ، رکن راجیہ سبھا ڈی سرینواس کے علاوہ صدر جمعیت العلماء ارشد مدنی گروپ حافظ لئیق خان ، ایڈیٹر نظام آباد مارننگ ٹائمز اشفاق احمد خان پاپا و دیگر نے خراج پیش کیا ۔ رات دیر گئے مدرسہ مظہر العلوم میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور قدیم قبرستان بودھن روڈ پر تدفین عمل میں آئی ۔
٭٭ جناب محمد قاسم شریف ولد جناب محمد اکبر شریف ریٹائرڈ چیف انجینئر ایریگیشن ڈپارٹمنٹ ساکن اولڈ ملک پیٹ کا بہ عمر 81 سال قلب پر حملہ کے سبب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد قادریہ میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ ڈاکٹر شاکرہ ریٹائرڈ ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن و سابق سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ میٹرنٹی ڈپارٹمنٹ کے علاوہ دو لڑکے اور ایک لڑکی جو امریکہ میں مقیم ہیں ۔ مرحوم ، جناب سید عزیز پاشاہ قادری سابق رکن راجیہ سبھا سی پی آئی کے برادر نسبتی تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985853972 ۔ 8686980333 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید مظفر علی ولد سید احمد علی صابری مرحوم متوطن چنور عادل آباد ساکن ملک پیٹ موظف سپرنٹنڈنٹ فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کا بعمر 72 سال 15 جولائی بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا ۔16 جولائی کو بعد عصر نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ روبرو چنچل گوڑہ جیل عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ بعد نماز عصر جامع مسجد صدیق قمرافضل نگر ملک پیٹ میں مقرر ہے۔ وہ ڈاکٹر دردانہ صدیقی ( ملکہ )مرحومہ کے شوہر تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9885597964 پر ربط کریں۔